المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7160
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ الدِّيبَاجِيُّ ، ثَنَا شَبَابٌ الْعُصْفُرِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ وَاصِلٍ أَبُو عُبَيْدَةَ الْحَدَّادُ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فَضَالَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ عَبْدِ اللهِ الْمُزَنِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : يُعْتِقُ الرَّجُلُ مِنْ عَبْدِهِ مَا شَاءَ ، إِنْ شَاءَ ثُلُثًا ، وَإِنْ شَاءَ رُبُعًا ، وَإِنْ شَاءَ خُمُسًا ، لَيْسَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ اللهِ ضُغْطَةٌ I " .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ فَضَالَةَ إِلَّا أَبُو عُبَيْدَةَ الْحَدَّادُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : شَبَابٌ I " .
كذا في طبعة دار الحرمين ، ولعل الصواب : ( محمد بن قضاء )ترجمہ
سیدنا عبد اللہ مزنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”آدمی اپنے غلام میں سے جتنا چاہے آزاد کر سکتا ہے، اگر چاہے تو تہائی، چاہے تو چوتھائی اور چاہے تو پانچواں حصہ؛ اس کے اور اللہ کے درمیان کوئی تنگی نہیں ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد بن فضالہ رحمہ اللہ سے صرف ابو عبیدہ الحداد رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اس کی روایت میں شباب رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“
دار الحرمین کے مطبوعہ نسخے میں اسی طرح ہے، اور غالباً درست نام «محمد بن فضاء» ہے۔