المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7158
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ الدِّيبَاجِيُّ ، نَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ ، نَا فُهَيْرُ بْنُ زِيَادٍ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَقِرُّوا عَلَى سَكَنَتِكُمْ ، قَدِ انْقَطَعَتِ الْهِجْرَةُ ، وَلَكِنْ جِهَادٌ وَنِيَّةٌ ، وَإِنِ اسْتُنْفِرْتُمْ فَانْفِرُوا I " .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ إِلَّا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَزِيدَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : فُهَيْرُ بْنُ زِيَادٍ I " .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم اپنے ٹھکانوں پر ہی ٹھہرے رہو، ہجرت (کا وجوب) ختم ہو چکا ہے، لیکن جہاد اور نیت (باقی) ہے، اور جب تمہیں (جہاد کے لیے) بلایا جائے تو نکل کھڑے ہو۔“
اس حدیث کو عمرو بن دینار رحمہ اللہ سے صرف ابراہیم بن یزید رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اسے روایت کرنے میں فہیر بن زیاد رحمہ اللہ منفرد ہیں۔