المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7151
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ الدِّيبَاجِيُّ ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ ، نَا عُمَرُ بْنُ رَاشِدٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : الرِّبَا اثْنَانِ وَسَبْعُونَ بَابًا ، أَدْنَاهَا مِثْلُ إِتْيَانِ الرَّجُلِ أُمَّهُ ، وَأَرْبَى الرِّبَا اسْتِطَالَةُ الرَّجُلِ فِي عِرْضِ أَخِيهِ I " .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ إِلَّا عُمَرُ بْنُ رَاشِدٍ ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ عُمَرَ بْنِ رَاشِدٍ إِلَّا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ ، وَلَا يُرْوَى عَنِ الْبَرَاءِ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ I " .
ترجمہ
سیدنا البراء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”سود کے بہتر دروازے ہیں، ان میں سے ادنیٰ درجہ ایسا ہے جیسے کوئی شخص اپنی ماں کے ساتھ بدکاری کرے، اور بدترین سود کسی شخص کا اپنے (مسلمان) بھائی کی عزت و آبرو پر ناحق زبان درازی کرنا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یحییٰ بن ابی کثیر رحمہ اللہ سے صرف عمر بن راشد رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور عمر بن راشد رحمہ اللہ سے اسے صرف معاویہ بن ہشام رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، نیز سیدنا البراء بن عازب رضی اللہ عنہ سے یہ روایت صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔“