المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7139
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نُوحِ بْنِ حَرْبٍ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي صَفْوَانَ الثَّقَفِيُّ ، ثَنَا قُرَيْشُ بْنُ أَنَسٍ ، نَا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ ، عَنْ حَازِمِ بْنِ حَاتِمٍ أَبِي حَاتِمٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ : اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ عِلْمًا نَافِعًا ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ عِلْمٍ لَا يَنْفَعُ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ إِلَّا قُرَيْشُ بْنُ أَنَسٍ I " .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ یہ فرمایا کرتے تھے: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ عِلْمًا نَافِعًا ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ عِلْمٍ لَا يَنْفَعُ» ”اے اللہ! میں تجھ سے نفع بخش علم کا سوال کرتا ہوں اور ایسے علم سے تیری پناہ مانگتا ہوں جو نفع نہ دے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ہشام بن حسان رحمہ اللہ سے صرف قریش بن انس رحمہ اللہ نے ہی روایت کیا ہے۔“