❮
❯
حدیث نمبر: 7125
وَبِهِ : حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ صُبَيْحٍ ، عَنِ ابْنِ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ مُسْلِمٍ الْبَطِينِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : كَمْ تَعُدُّونَ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَ خُرُوجِهِ ؟ قَالُوا : عَشْرًا بِمَكَّةَ ، وَعَشْرًا بِالْمَدِينَةِ ، قَالَ : وَإِنَّكُمْ لَتَقُولُونَ ذَلِكَ ؟ قُلْنَا : نَعَمْ ، قَالَ : نَعَمْ ، وَخَمْسٌ وَسَبْعٌ ، عَلَى نَحْوِ مَا قَالَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ .
ترجمہ

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے پوچھا: ”تم رسول اللہ ﷺ کے (اعلانِ نبوت کے ساتھ) ظہور فرمانے کے بعد کتنا عرصہ شمار کرتے ہو؟“ لوگوں نے عرض کیا: ”دس سال مکہ میں اور دس سال مدینہ میں۔“ انہوں نے دریافت فرمایا: ”کیا تم واقعی یہی کہتے ہو؟“ ہم نے عرض کیا: ”جی ہاں۔“ انہوں نے فرمایا: ”ہاں، (بلکہ) پانچ اور سات (برس مزید) بھی ہیں، بالکل اسی طرح جیسے سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے فرمایا تھا۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 7125