❮
❯
حدیث نمبر: 7124
وَبِهِ : نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ صُبَيْحٍ ، نَا مُبَارَكُ بْنُ حَسَّانَ ، حَدَّثَنِي نَافِعٌ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : ابْنَ آدَمَ ، ثِنْتَانِ لَيْسَ لَكَ وَاحِدَةٌ مِنْهُمَا ، جَعَلْتُ لَكَ نَصِيبًا فِي مَالِكَ إِذَا أَخَذْتُ بِكَظَمِكَ لِأُطَهِّرَكَ بِهِ وَأُزَكِّيَكَ ، وَصَلَاةُ عِبَادِي عَلَيْكَ بَعْدَ انْقِضَاءِ أَجَلِكَ I " .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ نَافِعٍ إِلَّا مُبَارَكُ بْنُ حَسَّانَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : إِسْمَاعِيلُ بْنُ صُبَيْحٍ I " .
ترجمہ

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اے ابن آدم! دو چیزیں ایسی ہیں جن میں سے ایک پر بھی تیرا حق نہ تھا؛ میں نے تیرے لیے تیرے مال میں اس وقت (وصیت کا) ایک حصہ رکھا جب میں نے تیری سانس (گلے میں) اٹکا دی تاکہ میں اس کے ذریعے تجھے پاک اور صاف ستھرا کر دوں، اور (دوسری چیز) تیری مدتِ حیات ختم ہونے کے بعد میرے بندوں کا تیرے لیے دعا کرنا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو نافع رحمہ اللہ سے مبارک بن حسان رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس کی روایت میں اسماعیل بن صبیح رحمہ اللہ اکیلے ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 7124
تخریج حدیث «أخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 2710، والدارقطني فى «سننه» برقم: 4287، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 771»