المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7113
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نُوحِ بْنِ حَرْبٍ ، ثَنَا وَهْبُ بْنُ حَفْصٍ الْحَرَّانِيُّ ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الطَّرَائِفِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ الْحُصَيْنِ ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ : أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا خُطِبَ بَعْضُ بَنَاتِهِ جَلَسَ إِلَى الْخِدْرِ ، فَقَالَ : I " إِنَّ فُلَانًا يَخْطُبُ ، فَإِنْ هِيَ سَكَتَتْ ، كَانَ سُكُوتُهَا رِضَاهَا ، وَإِنْ هِيَ كَرِهَتْ ، طَعَنَتْ فِي الْحِجَابِ ، فَكَانَ ذَلِكَ مِنْهَا كَرَاهِيَةً .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ ثَابِتٍ إِلَّا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْحُصَيْنِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ I " .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی جب کسی صاحبزادی کے لیے نکاح کا پیغام آتا تو آپ ﷺ پردے کے پاس تشریف لاتے اور فرماتے: ”فلاں شخص پیغامِ نکاح دے رہا ہے“۔ پس اگر وہ خاموش رہتیں تو ان کی خاموشی ہی ان کی رضا مندی سمجھی جاتی تھی، اور اگر وہ (اس رشتے کو) ناپسند کرتیں تو پردے میں (اندر کی جانب سے) ہاتھ مارتیں، تو یہ عمل ان کی طرف سے ناپسندیدگی کا اظہار ہوتا تھا۔
اس حدیث کو ثابت رحمہ اللہ سے صرف عبدالعزیز بن حصین رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جبکہ اس کی روایت میں عثمان بن عبدالرحمن رحمہ اللہ منفرد ہیں۔