❮
❯
حدیث نمبر: 7110
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نُوحِ بْنِ حَرْبٍ ، ثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ ، ثَنَا سَلَّامُ بْنُ مِسْكِينٍ ، ثَنَا عِصْمَةُ أَبُو حُكَيْمَةَ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ : قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَلَا أُعَلِّمُكَ مَا عَلَّمَنِي جِبْرِيلُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ قُلْتُ : بَلَى يَا رَسُولَ اللهِ ، قَالَ : قُلِ : اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي خَطَئِي ، وَعَمْدِي ، وَهَزْلِي ، وَجِدِّي ، وَلَا تَحْرِمْنِي بَرَكَةَ مَا أَعْطَيْتَنِي وَلَا تَفْتِنِّي فِيمَا حَرَمْتَنِي .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : سَلَّامُ بْنُ مِسْكِينٍ .
ترجمہ

سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں وہ دعا نہ سکھاؤں جو مجھے جبرائیل علیہ السلام نے سکھائی ہے؟“ میں نے عرض کیا: ”کیوں نہیں، اے اللہ کے رسول ﷺ!“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم کہو: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي خَطَئِي ، وَعَمْدِي ، وَهَزْلِي ، وَجِدِّي ، وَلَا تَحْرِمْنِي بَرَكَةَ مَا أَعْطَيْتَنِي وَلَا تَفْتِنِّي فِيمَا حَرَمْتَنِي» ”اے اللہ! میری خطا اور میرا ارادہ، میرا ہنسی مذاق اور میری سنجیدگی (کے گناہ) بخش دے، اور جو کچھ تو نے مجھے عطا فرمایا ہے اس کی برکت سے مجھے محروم نہ فرما، اور جو تو نے مجھ سے روک لیا ہے اس میں مجھے فتنے میں نہ ڈال۔““
یہ حدیث سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور اس کی روایت میں سلام بن مسکین رحمہ اللہ منفرد ہیں۔

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 7110
درجۂ حدیث محدثین: رجاله ثقات
تخریج حدیث «قال الهيثمي: ورجاله رجال الصحيح غير عصمة أبي حكيمة وهو ثقة «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 172»»
«أخرجه ابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 3346»