المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7108
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نُوحِ بْنِ حَرْبٍ ، نَا عَبْدُ الْقُدُّوسِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَطَّارُ ، نَا يَزِيدُ بْنُ تَمِيمِ بْنِ زَيْدٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي تَمِيمُ بْنُ زَيْدٍ ، حَدَّثَنِي أَبُو مَرْحُومٍ السَّعْدِيُّ ، حَدَّثَنِي الْمُنْتَصِرُ بْنُ عُمَارَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ بَاعَ دَارًا لَمْ يَسْتَخْلِفْ ، لَمْ يُبَارَكْ لَهُ فِي ثَمَنِهَا
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي ذَرٍّ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَبْدُ الْقُدُّوسِ بْنُ مُحَمَّدٍ I " .
ترجمہ
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے کوئی گھر فروخت کیا اور (اس کی رقم سے) کوئی دوسرا گھر نہ خریدا، تو اس کے لیے اس کی قیمت میں برکت نہیں دی جائے گی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، جسے بیان کرنے میں عبدالقدوس بن محمد منفرد ہیں۔“