المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7102
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نُوحِ بْنِ حَرْبٍ الْعَسْكَرِيُّ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ السَّامِيُّ ، نَا بَشَّارُ بْنُ الْحَكَمِ ، نَا ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّ الْخَصْلَةَ الصَّالِحَةَ لَتَكُونُ فِي الرَّجُلِ ، فَيُصْلِحُ اللهُ بِهَا عَمَلَهُ كُلَّهُ ، فَطُهُورُ الرَّجُلِ لِصَلَاتِهِ يُكَفِّرُ طُهُورُهِ ذُنُوبَهُ ، وَتَكُونُ صَلَاتُهُ نَافِلَةً = .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بیشک کوئی ایک نیک خصلت آدمی میں ہوتی ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے اس کے تمام اعمال کی اصلاح فرما دیتا ہے؛ پس آدمی کا اپنی نماز کے لیے پاکی حاصل کرنا اس کے گناہوں کا کفارہ بن جاتا ہے اور اس کی نماز (مزید بلندیِ درجات کے لیے) نفل ہو جاتی ہے۔“