المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ بَكْرٍ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ ، ثَنَا عَنْبَسَةُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ ، عَنِ الدَّخِيلِ بْنِ إِيَاسٍ ، عَنِ عَمِّهِ هِلَالِ بْنِ سِرَاجٍ ، عَنْ مُجَّاعَةَ قَالَ : أَعْطَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُجَّاعَةَ بْنَ مُرَارَةَ مِنْ بَنِي سَلْمَى أَرْضًا بِالْيَمَامَةِ ، يُقَالُ لَهَا : الْعَوْزَةَ . قَالَ : وَكَتَبَ لَهُ بِذَلِكَ كِتَابًا : I " مِنْ مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِمُجَّاعَةَ بْنِ مُرَارَةَ مِنْ بَنِي سَلْمَى ، إِنِّي أَعْطَيْتُكَ الْعَوْزَةَ ، فَمَنْ خَالَفَنِي فِيهَا فَالنَّارُ وَكَتَبَ يَزِيدُ .
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ مُجَّاعَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَنْبَسَةُ I " .
سیدنا مجاعہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے بنو سلمیٰ کے سیدنا مجاعہ بن مرارہ رضی اللہ عنہ کو یمامہ میں ایک زمین عطا فرمائی جسے «العوزة» کہا جاتا تھا۔ انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے ان کے لیے اس متعلق ایک تحریر لکھوائی: «مِنْ مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِمُجَّاعَةَ بْنِ مُرَارَةَ مِنْ بَنِي سَلْمَى ، إِنِّي أَعْطَيْتُكَ الْعَوْزَةَ ، فَمَنْ خَالَفَنِي فِيهَا فَالنَّارُ» ”اللہ کے رسول محمد ﷺ کی جانب سے بنو سلمیٰ کے مجاعہ بن مرارہ کے لیے؛ میں نے تمہیں ’العوزہ‘ عطا کر دی ہے، پس جس نے اس معاملے میں میری مخالفت کی اس کے لیے آگ ہے۔“ اور اسے یزید نے تحریر کیا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا مجاعہ رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے اور عنبسہ رحمہ اللہ اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔“