المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7093
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ بَكْرٍ السَّرَّاجُ ، نَا سُلَيْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، ثَنَا وَهْبُ بْنُ رَاشِدٍ الرَّقِّيُّ ، نَا ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قِيلَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنَّ فُلَانًا لَمْ يَنَمِ الْبَارِحَةَ قَالَ : I " وَلِمَ ؟ I " ، قِيلَ : لَدَغَتْهُ عَقْرَبٌ ، قَالَ : أَمَا إِنَّهُ لَوْ قَالَ حِينَ آوَى إِلَى فِرَاشِهِ : أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّةِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ ، لَمْ يَضُرَّهُ I " .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ ثَابِتٍ إِلَّا وَهْبُ بْنُ رَاشِدٍ I " .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”عرض کیا گیا: یا رسول اللہ! فلاں شخص گزشتہ رات سو نہیں سکا، آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”کیوں؟“ عرض کیا گیا: اسے بچھو نے ڈس لیا تھا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بلاشبہ، اگر وہ اپنے بستر پر لیٹتے وقت یہ کلمات کہہ لیتا: «أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّةِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ» ”میں اللہ کے کامل کلمات کی پناہ مانگتا ہوں اس کی پیدا کردہ مخلوق کے شر سے“، تو وہ اسے کوئی نقصان نہ پہنچا پاتا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ثابت رحمہ اللہ سے صرف وہب بن راشد رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“