المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7094
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ بَكْرٍ ، نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ ، نَا عَنْبَسَةُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ ، عَنْ زَكَرِيَّا بْنِ حَكِيمٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أُمِّهِ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، I " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي بَعْدَ وِتْرِهِ رَكْعَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْحَسَنِ إِلَّا زَكَرِيَّا بْنُ حَكِيمٍ ، وَمَيْمُونُ بْنُ مُوسَى الْمَرَائِيُّ I " .
ترجمہ
امام حسن بصری رحمہ اللہ اپنی والدہ سے اور وہ ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتی ہیں کہ ”نبی کریم ﷺ اپنے وتر کے بعد دو رکعتیں بیٹھ کر ادا فرمایا کرتے تھے۔“
امام حسن بصری رحمہ اللہ سے اس حدیث کو زکریا بن حکیم اور میمون بن موسیٰ المرائی کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا۔