❮
❯
حدیث نمبر: 7092
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ بَكْرٍ السَّرَّاجُ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ ، ثَنَا صَالِحُ بْنُ مُوسَى الطَّلْحِيُّ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ ، وَهِلَالِ بْنِ يَسَافٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : أَتَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَجْلِسًا مِنْ مَجَالِسِ الْأَنْصَارِ ، فِيهِ جَمَاعَةٌ مِنْهُمْ ، فَسَلَّمَ ، فَرَدُّوا السَّلَامَ ، وَكَرِهَ لَهُمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَجْلِسَ ، فَقَالُوا : يَا رَسُولَ اللهِ ، مَجْلِسٌ كَانَ يَجْلِسُهُ آبَاؤُنَا فِي الْجَاهِلِيَّةِ ، فَأَحْبَبْنَا أَنْ نَعْمُرَهُ ، وَنَجْلِسَ فِيهِ ، قَالَ : فَإِنْ أَبَيْتُمْ إِلَّا أَنْ تَفْعَلُوا ، فَرُدُّوا السَّلَامَ ، وَغُضُّوا الْأَبْصَارَ ، وَأَرْشِدُوا السَّبِيلَ I " .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَنْصُورٍ إِلَّا صَالِحُ بْنُ مُوسَى الطَّلْحِيُّ I " .
ترجمہ

ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”نبی کریم ﷺ انصار کی مجلسوں میں سے ایک مجلس میں تشریف لائے جس میں ان کی ایک جماعت موجود تھی، آپ ﷺ نے انہیں سلام کیا اور انہوں نے سلام کا جواب دیا، مگر نبی کریم ﷺ نے ان کے لیے اس مجلس میں بیٹھنا ناپسند فرمایا۔ انہوں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! یہ وہ مجلس ہے جہاں جاہلیت کے دور میں ہمارے آباؤ اجداد بیٹھا کرتے تھے، چنانچہ ہم نے پسند کیا کہ اسے آباد رکھیں اور یہاں بیٹھیں۔“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگر تم نے (وہاں بیٹھنے سے) باز نہیں آنا اور ایسا کرنا ہی ہے تو پھر سلام کا جواب دیا کرو، اپنی نگاہیں نیچی رکھا کرو اور (مسافر کو) راستہ دکھایا کرو۔“ “
اس حدیث کو منصور سے صرف صالح بن موسیٰ طلحی رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 7092
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف جدًّا، فيه صالح بن موسى الطلحي متروك
تخریج حدیث «قال الهيثمي: فيه صالح بن موسى الطلحي وهو متروك «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 8، ص 62»»