المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7091
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ بَكْرٍ السَّرَّاجُ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ ، نَا سَعِيدُ بْنُ سَالِمٍ ، نَا الصَّلْتُ بْنُ دِينَارٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ الشِّخِّيرِ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي عَلَى الْبَلَاطِ ، وَعَلَيْهِ نَعْلَاهُ ، فَبَصَقَ تَحْتَ قَدَمِهِ الْيُسْرَى ، ثُمَّ دَلَكَهَا بِالْأَرْضِ I " .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الصَّلْتِ بْنِ دِينَارٍ إِلَّا سَعِيدُ بْنُ سَالِمٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ I " .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن الشخیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے نبی اکرم ﷺ کو پختہ فرش پر نماز پڑھتے ہوئے دیکھا اور آپ ﷺ نے اپنے جوتے پہن رکھے تھے، پس آپ ﷺ نے اپنے بائیں پاؤں کے نیچے تھوکا اور پھر اسے زمین کے ساتھ رگڑ دیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو صلت بن دینار رحمہ اللہ سے صرف سعید بن سالم رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور اس کی روایت میں عبد اللہ بن عمر بن ابان رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“