المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ بَكْرٍ ، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عُمَرَ بْنِ خَالِدٍ الرَّقِّيُّ ، ثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، عَنْ نُصَيْرِ بْنِ أَبِي نُصَيْرٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ السُّدِّيِّ ، عَنْ رِفَاعَةَ بْنِ شَدَّادٍ قَالَ : دَخَلْتُ عَلَى الْمُخْتَارِ بْنِ أَبِي عُبَيْدٍ وَعِنْدَهُ وِسَادَتَانِ ، فَقَالَ : يَا جَارِيَةُ ، هَاتِي وِسَادَةً ، قُلْتُ : هَذِهِ وِسَادَةٌ ، قَالَ : لَا ، إِنَّ هَذِهِ قَامَ عَنْهَا آنِفًا جِبْرِيلُ ، وَهَذِهِ قَامَ عَنْهَا مِيكَائِيلُ ، فَوَاللهِ مَا مَنَعَنِي أَنْ أَضْرِبَهُ بِسَيْفِي إِلَّا حَدِيثٌ حَدَّثَنِيهِ عَمْرُو بْنُ الْحَمِقِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : I " مَنْ آمَنَ رَجُلًا عَلَى دَمِهِ فَقَتَلَهُ ، فَهُوَ فِي النَّارِ ، وَإِنْ كَانَ الْمَقْتُولُ كَافِرًا .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ نُصَيْرٍ - وَهُوَ عِنْدِي : نُصَيْرُ بْنُ أَبِي الْأَشْعَثِ - إِلَّا عِيسَى بْنُ يُونُسَ I " .
رفاعہ بن شداد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں مختار بن ابی عبید کے پاس گیا تو اس کے پاس دو تکیے رکھے ہوئے تھے، اس نے کہا: ”اے لونڈی! ایک تکیہ لے کر آؤ۔“ میں نے کہا: ”یہ تکیہ موجود تو ہے۔“ اس نے کہا: ”نہیں، اس (تکیے) سے ابھی ابھی جبرائیل علیہ السلام اٹھے ہیں اور اس (دوسرے) سے میکائیل علیہ السلام اٹھے ہیں۔“ (رفاعہ رحمہ اللہ کہتے ہیں:) پس اللہ کی قسم! مجھے اسے اپنی تلوار سے مارنے سے کسی چیز نے نہیں روکا سوائے اس حدیث کے جو سیدنا عمرو بن الحمق رضی اللہ عنہ نے مجھے بیان کی تھی، وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے کسی شخص کو اس کی جان کی امان دی اور پھر اسے قتل کر دیا، تو وہ آگ میں ہوگا، اگرچہ مقتول کافر ہی کیوں نہ ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو نصیر -جو میرے نزدیک نصیر بن ابی الاشعث ہیں- سے عیسیٰ بن یونس کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا۔“