المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7084
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ بَكْرٍ السَّرَّاجُ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَنْصُورٍ الْمَشْرِقِيِّ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ بِجُبْنَةٍ ، فَأَخَذَ السِّكِّينَ ، فَقَطَعَ ، وَقَالَ : كُلُوا بِسْمِ اللهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَمْرِو بْنِ مَنْصُورٍ إِلَّا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، وَلَمْ يَرْوِهِ عَنِ الشَّعْبِيِّ إِلَّا عَمْرُو بْنُ مَنْصُورٍ I " .
ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ غزوہ تبوک میں نبی کریم ﷺ کی خدمت میں پنیر کا ایک ٹکڑا پیش کیا گیا، تو آپ ﷺ نے چھری لی، اسے کاٹا اور فرمایا: ”«بِسْمِ اللهِ» پڑھ کر کھاؤ۔“
اس حدیث کو عمرو بن منصور سے صرف ابراہیم بن عیینہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور امام شعبی رحمہ اللہ سے اسے صرف عمرو بن منصور رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔