المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ بَكْرٍ ، نَا سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ خُثَيْمِ بْنِ عِرَاكِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَهْلًا عَنِ اللهِ مَهْلًا ، لَوْلَا شَبَابٌ خُشَّعٌ ، وَشُيُوخٌ رُكَّعٌ ، وَأَطْفَالٌ رُضَّعٌ ، وَبَهَائِمُ رُتَّعٌ ، لَصُبَّ عَلَيْكُمُ الْعَذَابُ صَبًّا ، ثُمَّ لَرُضَّ رَضًّا I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ خُثَيْمٍ إِلَّا ابْنُهُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : سُرَيْجٌ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ I " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ کی پکڑ سے ڈرو، اللہ کی پکڑ سے ڈرو! اگر (تمہارے درمیان) ایسے نوجوان نہ ہوتے جو عجز و انکساری اختیار کرنے والے ہیں، اور ایسے بزرگ نہ ہوتے جو رکوع کرنے والے ہیں، اور ایسے بچے نہ ہوتے جو دودھ پینے والے ہیں، اور ایسے چوپائے نہ ہوتے جو چرنے والے ہیں، تو تم پر عذاب کثرت سے برسایا جاتا، پھر تمہیں (چکی کی طرح) پیس کر رکھ دیا جاتا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو خثیم رحمہ اللہ سے صرف ان کے بیٹے نے روایت کیا ہے، اس کے ساتھ سُریج رحمہ اللہ منفرد ہیں، اور یہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔“