المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7083
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ بَكْرٍ ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مِحْصَنٍ الْعُكَّاشِيُّ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي عَبْلَةَ ، عَنْ عَبْدِ الْوَاحِدِ بْنِ قَيْسٍ قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ : قَدِمَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَمَاعَةٌ مِنْ مُزَيْنَةَ ، وَجَمَاعَةٌ مِنْ هُذَيْلٍ ، وَجَمَاعَةٌ مِنْ جُهَيْنَةَ ، فَقَالُوا : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنَّا خَرَجْنَا إِلَى مَكَّةَ مُشَاةً ، وَقَوْمٌ يَخْرُجُونَ رُكْبَانًا ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لِلِّمَاشِي أَجْرُ سَبْعِينَ حَجَّةً ، وَلِلرَّاكِبِ أَجْرُ ثَلَاثِينَ حَجَّةً .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي عَبْلَةَ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ مِحْصَنٍ I " .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں قبیلہ مزینہ، قبیلہ ہذیل اور قبیلہ جہینہ کے کچھ لوگ حاضر ہوئے اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! ہم مکہ کی طرف پیدل چل کر آئے ہیں، جبکہ کچھ لوگ سوار ہو کر نکلتے ہیں۔“ تو نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”پیدل چلنے والے کے لیے ستر حج کا ثواب ہے اور سوار کے لیے تیس حج کا ثواب ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابراہیم بن ابی عبلہ رحمہ اللہ سے محمد بن محصن رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا۔“