المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7075
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَفْصِ بْنِ بَهْمَرْدَ ، ثَنَا أَبُو الْجَوْزَاءِ أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ ، ثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ ، ثَنَا أَبُو حُرَّةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي سَبْعُونَ أَلْفًا بِغَيْرِ حِسَابٍ ، هُمُ الَّذِينَ لَا يَكْتَوُونَ ، وَلَا يَسْتَرْقُونَ ، وَلَا يَتَطَيَّرُونَ I " .
قَالَ عِمْرَانُ : I " فَقَدِ اكْتَوَيْنَا ، فَمَا أَفْلَحْنَا ، وَلَا أَنْجَحْنَا I "
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي حُرَّةَ إِلَّا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو الْجَوْزَاءِ I " .
ترجمہ
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میری امت میں سے ستر ہزار افراد بغیر حساب کتاب کے جنت میں داخل ہوں گے، یہ وہ لوگ ہیں جو (علاج کے لیے جسم کو) داغتے نہیں، نہ دم کرواتے ہیں اور نہ ہی بدشگونی لیتے ہیں۔“
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”پس ہم نے داغ لگوایا، تو ہمیں نہ تو کامیابی ملی اور نہ ہی فلاح نصیب ہوئی۔“
اس حدیث کو ابو حرہ سے عبید اللہ بن عبد المجید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ان سے اس کی روایت کرنے میں ابو الجوزاء رحمہ اللہ منفرد ہیں۔