المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَفْصِ بْنِ بَهْمَرْدَ ، نَا الْجَرَّاحُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ الْكِلَابِيُّ ، ثَنَا نُوحُ بْنُ ذَكْوَانَ أَبُو أَيُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِذَا جَاءَكُمْ مَنْ تَرْضَوْنَ دِينَهُ وَخُلُقَهُ فَزَوِّجُوهُ ، إِلَّا تَفْعَلُوا تَكُنْ فِتْنَةٌ فِي الْأَرْضِ ، وَفَسَادٌ عَرِيضٌ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ ، عَنِ الْمَقْبُرِيِّ إِلَّا نُوحُ بْنُ ذَكْوَانَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ I " ، وَرَوَاهُ عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ ، عَنِ ابْنِ وَثِيمَةَ النَّصْرِيِّ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب تمہارے پاس کوئی ایسا شخص آئے جس کے دین اور اخلاق سے تم مطمئن ہو تو اس کا نکاح کر دو، اگر تم ایسا نہیں کرو گے تو زمین میں فتنہ اور وسیع فساد برپا ہو جائے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابنِ عجلان رحمہ اللہ سے، انہوں نے امام مقبری رحمہ اللہ کے واسطے سے، صرف نوح بن ذکوان رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور اس کی روایت میں عمرو بن عاصم رحمہ اللہ منفرد ہیں؛ نیز اسے عبد الحمید بن سلیمان رحمہ اللہ نے محمد بن عجلان رحمہ اللہ سے، انہوں نے ابنِ وثیمہ نصری رحمہ اللہ کے واسطے سے روایت کیا ہے۔“