المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7076
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَفْصٍ ، نَا زُنَيْجٌ ، نَا هَارُونُ بْنُ الْمُغِيرَةِ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : بِئْسَ الطَّعَامُ يُدْعَى إِلَيْهِ الْأَغْنِيَاءُ وَيُمْنَعُهُ الْفُقَرَاءُ ، وَمَنْ دُعِيَ إِلَيْهِ فَلَمْ يُجِبْهُ فَقَدْ عَصَى اللهَ وَرَسُولَهُ I " ، ثُمَّ قَالَ : I " أَمَا وَاللهِ مَا أَنَا أَقَوْلُهُ .
وَرَوَاهُ النَّاسُ عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنِ الْأَعْرَجِ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”بدترین کھانا وہ ہے جس میں مالداروں کو مدعو کیا جائے اور فقراء کو محروم رکھا جائے، اور جسے (ولیمہ کی) دعوت دی جائے اور وہ اسے قبول نہ کرے تو یقیناً اس نے اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی نافرمانی کی۔“
پھر انہوں نے فرمایا: ”آگاہ رہو! اللہ کی قسم، یہ بات میں (اپنی طرف سے) نہیں کہہ رہا ہوں۔“
اور دیگر راویوں نے اسے امام زہری رحمہ اللہ سے، انہوں نے اعرج رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔