المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7059
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ سَهْلٍ ، ثَنَا يَزِيدُ بْنُ حَكِيمٍ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ السَّكَنِ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ وَعِمْرَانُ الْقَطَّانُ ، عَنْ أَبِي هَارُونَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : سَيَأْتِيكُمْ قَوْمٌ يَطْلُبُونَ الْعِلْمَ ، فَإِذَا أَتَوْكُمْ فَاسْتَوْصُوا بِهِمْ خَيْرًا I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عِمْرَانَ الْقَطَّانِ إِلَّا يَحْيَى بْنُ السَّكَنِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : يَزِيدُ بْنُ حَكِيمٍ I " .
كذا في طبعة دار الحرمين ، ولعل الصواب (بن أبي حكيم).ترجمہ
سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”عنقریب تمہارے پاس ایسے لوگ آئیں گے جو علم (دین) تلاش کر رہے ہوں گے، پس جب وہ تمہارے پاس آئیں تو ان کے متعلق میری خیر و بھلائی کی وصیت قبول کرنا (یعنی ان سے حسنِ سلوک کرنا)۔“
اس حدیث کو عمران القطان رحمہ اللہ سے صرف یحییٰ بن سکن رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اسے بیان کرنے میں یزید بن حکیم رحمہ اللہ منفرد ہیں۔
دار الحرمین کے نسخے میں اسی طرح ہے، اور غالباً درست نام (ابن ابی حکیم) ہے۔