المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7056
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ سَهْلٍ ، ثَنَا سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ ، ثَنَا أَبُو جَمِيلَةَ الْكُوفِيُّ الْمُفَضَّلُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : أَمَرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بُدَيْلًا الْخُزَاعِيَّ يُنَادِي فِي أَيَّامِ التَّشْرِيقِ : لَا تَصُومُوا هَذِهِ الْأَيَّامَ ، فَإِنَّهَا أَيَّامُ أَكْلٍ وَشُرْبٍ
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ إِلَّا الْمُفَضَّلُ بْنُ صَالِحٍ I " .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سیدنا بدیل خزاعی رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ وہ ایامِ تشریق میں یہ اعلان کریں: ”ان دنوں میں روزہ نہ رکھو، کیونکہ یہ کھانے پینے کے دن ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عمرو بن دینار رحمہ اللہ سے صرف مفضل بن صالح رحمہ اللہ نے ہی روایت کیا ہے۔“