المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7033
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُمُعَةَ ، ثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِدْرِيسَ ، ثَنَا خَالِدُ بْنُ هَيَّاجٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ بَابِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْخَصَ فِي بَيْعِ الْعَرَايَا بِخَرْصِهَا كَيْلًا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سُفْيَانَ إِلَّا هَيَّاجُ بْنُ بِسْطَامٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : خَالِدُ بْنُ هَيَّاجٍ ، وَلَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ إِلَّا الثَّوْرِيُّ I " .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما، سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ”نبی ﷺ نے بیعِ عرایا (درخت پر لگی تازہ کھجوروں کو ان کے تخمینے کے مطابق خشک کھجوروں کے بدلے فروخت کرنے) کی رخصت عطا فرمائی ہے۔“
اس حدیث کو سفیان رحمہ اللہ سے ہیاج بن بسطام رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں خالد بن ہیاج رحمہ اللہ منفرد ہیں، اور اسے اوزاعی رحمہ اللہ سے صرف سفیان ثوری رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔