المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7031
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُمُعَةَ أَبُو قُرَيْشٍ ، ثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِدْرِيسَ ، ثَنَا خَالِدُ بْنُ الْهَيَّاجِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ شَرِيكِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ قَالَ : قُلْتُ لِجَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ : هَلْ كُنْتَ تُجَالِسُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ قَالَ : I " نَعَمْ ، كَانَ طَوِيلَ الصَّمْتِ ، كَانَ أَصْحَابُهُ يُنْشِدُونَ عِنْدَهُ الشِّعْرَ ، وَيَتَذَاكَرُونَ حَدِيثَ أَوَّلِيهِمْ ، فَرُبَّمَا تَبَسَّمَ مَعَهُمْ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ إِلَّا الْهَيَّاجُ بْنُ بِسْطَامٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُهُ I " .
ترجمہ
سماک بن حرب رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے پوچھا: ”کیا آپ رسول اللہ ﷺ کی مجلس میں بیٹھا کرتے تھے؟“ انہوں نے فرمایا: ”جی ہاں، آپ ﷺ طویل خاموشی اختیار فرمانے والے تھے، آپ ﷺ کے صحابہ آپ ﷺ کی موجودگی میں اشعار پڑھا کرتے تھے اور اپنے اگلوں (زمانہ جاہلیت) کی باتیں یاد کیا کرتے تھے، تو بسا اوقات رسول اللہ ﷺ ان کے ساتھ مسکرا دیا کرتے تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن اسحاق سے صرف ہیاج بن بسطام نے روایت کیا ہے اور ان سے (روایت کرنے میں) ان کے بیٹے منفرد ہیں۔“