المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7005
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ الْقَطَّانُ ، ثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنِ سُمَيْعٍ ، عَنِ الْمُثَنَّى بْنِ الصَّبَّاحِ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : مَنْ بَنَى مَسْجِدًا ، لَا يُرِيدُ بِهِ رِيَاءً ، وَلَا سُمْعَةً ، بَنَى اللهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْمُثَنَّى إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى ، تَفَرَّدَ بِهِ : هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، وَلَمْ يَرْوِهِ عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ عَائِشَةَ إِلَّا كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْكُوفِيُّ ، وَالْمُثَنَّى بْنُ الصَّبَّاحِ I " .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جس نے کوئی مسجد تعمیر کی اور اس سے اس کا مقصد ریاکاری یا شہرت حاصل کرنا نہ ہو، تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں ایک گھر بنائے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”المثنیٰ رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف محمد بن عیسیٰ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جس میں ہشام بن عمار رحمہ اللہ منفرد ہیں، اور عطا رحمہ اللہ سے، انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے اسے کثیر بن عبد الرحمن کوفی رحمہ اللہ اور المثنیٰ بن الصباح رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا۔“