❮
❯
حدیث نمبر: 7004
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ الْقَطَّانُ الْهَمْدَانِيُّ ، ثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، ثَنَا شِهَابُ بْنُ خِرَاشٍ ، عَنِ الْعَوَّامِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَهُمْ ، فَقَالَ : نَضَّرَ اللهُ امْرَأً سَمِعَ مِنَّا مَقَالَةً فَوَعَاهَا ، فَرُبَّ حَامِلِ فِقْهٍ لَا فِقْهَ لَهُ ، وَرُبَّ حَامِلِ فِقْهٍ إِلَى مَنْ هُوَ أَفْقَهُ مِنْهُ .
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عُمَيْرِ بْنِ قَتَادَةَ اللَّيْثِيِّ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ I " .
ترجمہ

سیدنا عمیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے انہیں خطبہ دیا، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ اس شخص کو تروتازہ رکھے جس نے ہم سے کوئی بات سنی اور اسے (ذہن میں) محفوظ کر لیا، کیونکہ بسا اوقات فقہ (علمِ دین) کا حامل خود صاحبِ سمجھ (فقیہ) نہیں ہوتا، اور بسا اوقات فقہ کا حامل اسے ایسے شخص تک پہنچا دیتا ہے جو اس سے زیادہ سمجھ بوجھ رکھنے والا ہوتا ہے۔“
یہ حدیث سیدنا عمیر بن قتادہ لیثی رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور اس کی روایت میں ہشام بن عمار رحمہ اللہ منفرد ہیں۔

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 7004
تخریج حدیث «أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 106»