المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُفْيَانَ بْنِ جَرِيرٍ الرَّمْلِيُّ ، ثَنَا عُبَيْدُ بْنُ هِشَامٍ الْحَلَبِيُّ ، ثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْجَزَرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، أَنَّهُ سَمِعَ مُعَاوِيَةَ ، عَلَى الْمِنْبَرِ يَوْمَ عَاشُورَاءَ ، يَقُولُ : I " سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُ بِصِيَامِ هَذَا الْيَوْمِ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ إِلَّا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو ، تَفَرَّدَ بِهِ : عُبَيْدُ بْنُ هِشَامٍ I " .
كذا في طبعة دار الحرمين ، ولم أقف على من نسبه ( ابن جرير ) إلا الطبراني في معاجمه؛ وذكره من شيوخ الطبراني صاحب توضيح المشتبه (2 / 288) أما بقية كتب التراجم اتفقوا على أنه ( ابن المنذر الرملي ).سعید بن المسیب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے عاشورہ کے دن منبر پر سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو اس دن کے روزے کا حکم دیتے ہوئے سنا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبدالکریم سے صرف عبید اللہ بن عمرو نے روایت کیا ہے، اور اس کی روایت میں عبید بن ہشام منفرد ہیں۔“
دار الحرمین کے مطبوعہ نسخے میں اسی طرح مذکور ہے، اور مجھے امام طبرانی کی معاجم کے علاوہ کسی اور جگہ اس کی نسبت (ابن جریر) نہیں ملی؛ نیز صاحبِ ”توضیح المشتبہ“ نے انہیں امام طبرانی کے شیوخ میں ذکر کیا ہے، جبکہ اسماء الرجال کی دیگر تمام کتب اس پر متفق ہیں کہ وہ (ابن المنذر الرملي) ہیں۔