المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُفْيَانَ بْنِ جَرِيرٍ الرَّمْلِيُّ ، ثَنَا صَفْوَانُ بْنُ صَالِحٍ ، ثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، ثَنَا يَزِيدُ بْنُ يُوسُفَ الصَّنْعَانِيُّ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ أُمِّ الدَّرْدَاءِ ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فِي قَوْلِهِ : وَكَانَ تَحْتَهُ كَنْـزٌ لَهُمَا قَالَ : I " ذَهَبٌ وَفِضَّةٌ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَكْحُولٍ إِلَّا يَزِيدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ يَزِيدَ إِلَّا يَزِيدُ بْنُ يُوسُفَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ I " .
كذا في طبعة دار الحرمين ، ولم أقف على من نسبه ( ابن جرير ) إلا الطبراني في معاجمه؛ وذكره من شيوخ الطبراني صاحب توضيح المشتبه (2 / 288) أما بقية كتب التراجم اتفقوا على أنه ( ابن المنذر الرملي ).ام الدرداء رحمہا اللہ، سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت کرتی ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے اللہ عزوجل کے ارشاد: ﴿وَكَانَ تَحْتَهُ كَنْـزٌ لَهُمَا﴾ کے متعلق فرمایا: ”وہ سونا اور چاندی تھا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مکحول رحمہ اللہ سے صرف یزید بن یزید بن جابر رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور یزید سے صرف یزید بن یوسف رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اس (روایت) کے ساتھ ولید بن مسلم رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“
دار الحرمین کے مطبوعہ نسخے میں اسی طرح (محمد بن سفیان بن جریر) ہے، اور میں نے امام طبرانی کے علاوہ کسی کو نہیں پایا جس نے اسے (ابن جریر) کی طرف منسوب کیا ہو؛ صاحبِ ’توضیح المشتبہ‘ (2/288) نے انہیں امام طبرانی کے شیوخ میں ذکر کیا ہے، جبکہ تراجم کی دیگر تمام کتابیں اس بات پر متفق ہیں کہ وہ (ابن المنذر رملی) ہیں۔