المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6981
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَرْوَزِيُّ ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَفْصٍ ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ حُنَيْنٍ عَنْ بَيْعِ الْغَنَائِمِ حَتَّى تُقْسَمَ ، وَعَنِ الْحَبَالَى أَنْ يُوطَأْنَ حَتَّى يَضَعْنَ مَا فِي بُطُونِهِنَّ ، وَقَالَ : أَتَسْقِي زَرْعَ غَيْرِكَ ؟ I " ، وَعَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ الْإِنْسِيَّةِ ، وَعَنْ لَحْمِ كُلِّ ذِي نَابٍ مِنَ السِّبَاعِ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ إِلَّا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، وَلَا عَنْ يَحْيَى إِلَّا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : حَفْصُ بْنُ عَبْدِ اللهِ I " .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نے غزوہ حنین کے دن تقسیم سے قبل مالِ غنیمت کی خرید و فروخت سے، اور حاملہ عورتوں سے ہم بستری کرنے سے جب تک وہ وضع حمل نہ کر لیں، منع فرمایا اور ارشاد فرمایا: ”کیا تم کسی دوسرے کی کھیتی کو سیراب کرو گے؟“، نیز آپ ﷺ نے پالتو گدھوں کے گوشت اور کچلی والے ہر درندے کے گوشت سے منع فرمایا۔“
اس حدیث کو عمرو بن شعیب رحمہ اللہ سے صرف یحییٰ بن سعید رحمہ اللہ نے، اور یحییٰ رحمہ اللہ سے صرف ابراہیم بن طہمان رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جبکہ حفص بن عبداللہ رحمہ اللہ اس کی روایت میں منفرد ہیں۔