المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6982
وَبِهِ ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ ، عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ الْحَجَّاجِ ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ زَرْوَانَ ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ ، عَنْ مَيْمُونَةَ ، أَنَّهَا حَدَّثَتْهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَزَوَّجَهَا حَلَالًا ، وَبَنَى بِهَا حَلَالًا ، وَتَزَوَّجَهَا بِسَرِفَ .
ترجمہ
یزید بن اصم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ام المومنین سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے انہیں بتایا کہ ”رسول اللہ ﷺ نے ان سے حلال ہونے کی حالت میں نکاح کیا، اور حلال ہونے کی حالت ہی میں ان سے خلوت فرمائی، اور آپ ﷺ نے ان سے مقامِ سرف میں نکاح فرمایا تھا۔“