المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6911
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ حَبِيبٍ ، ثَنَا أَبُو يُوسُفَ الصَّيْدَلَانِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مِهْرَانَ الْمِصِّيصِيُّ ، عَنْ مُغِيرَةَ بْنِ أَبِي مُغِيرَةَ الرَّمْلِيِّ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي عَبْلَةَ ، عَنِ ابْنِ مُحَيْرِيزٍ ، عَنْ بَرِيرَةَ ، مَوْلَاةِ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَكْتَحِلُ بِالْإِثْمِدِ وَهُوَ صَائِمٌ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي عَبْلَةَ إِلَّا مُغِيرَةُ بْنُ أَبِي مُغِيرَةَ ، وَلَا عَنْ مُغِيرَةَ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ مِهْرَانَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو يُوسُفَ الصَّيْدَلَانِيُّ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ بَرِيرَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ I " .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی آزاد کردہ خادمہ سیدہ بریرہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے نبی کریم ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ روزے کی حالت میں اثمد (سرمہ) لگا رہے تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابراہیم بن ابی عبلہ رحمہ اللہ سے صرف مغیرہ بن ابی مغیرہ رحمہ اللہ نے، اور مغیرہ سے صرف محمد بن مہران رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، ابو یوسف صیدلانی رحمہ اللہ اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں، اور سیدہ بریرہ رضی اللہ عنہا سے یہ حدیث صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔“