المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 691
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ : نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَزَّةَ قَالَ : نَا مُؤَمَّلُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ قَالَ : نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ .
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : مَرَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِقَوْمٍ مِنَ الْأَنْصَارِ يَضْحَكُونَ ، فَقَالَ : أَكْثِرُوا ذِكْرَ هَادِمِ اللَّذَّاتِ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ ثَابِتٍ إِلَّا حَمَّادٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُؤَمَّلٌ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ انصار کے کچھ لوگوں کے پاس سے گزرے جو ہنس رہے تھے، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”لذتوں کو پاش پاش کر دینے والی (موت) کا کثرت سے ذکر کیا کرو۔“
ثابت رحمہ اللہ سے اس حدیث کو حماد رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس کی روایت میں مؤمل رحمہ اللہ منفرد ہیں۔