المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 692
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ : نَا إِسْحَاقُ بْنُ مُوسَى أَبُو مُوسَى الْأَنْصَارِيُّ قَالَ : نَا أَبُو غَزِيَّةَ مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى قَاضِي الْمَدِينَةِ قَالَ : نَا أَبُو الْمُثَنَّى الْكَعْبِيُّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيِّ ، عَنْ نَافِعٍ .
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - I " جَالِسًا فِي وَجْهِ الْكَعْبَةِ مُحْتَبِيًا بِيَدَيْهِ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَحْيَى إِلَّا أَبُو الْمُثَنَّى الْكَعْبِيُّ سُلَيْمَانُ بْنُ يَزِيدَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو غَزِيَّةَ .
ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو کعبہ کے سامنے اس حال میں بیٹھے ہوئے دیکھا کہ آپ ﷺ اپنے دونوں ہاتھوں سے احتباء (گھٹنوں کو سمیٹ کر ہاتھوں کا حلقہ بنائے ہوئے) کیے ہوئے تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یحییٰ رحمہ اللہ سے صرف ابو المثنیٰ الکعبي سلیمان بن یزید رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ان سے روایت کرنے میں ابو غزیہ رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“