المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6904
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، ثَنَا الْيَمَانُ بْنُ سَعِيدٍ ، ثَنَا أَشْعَثُ بْنُ شُعْبَةَ ، ثَنَا وَرْقَاءُ ، عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَى الثَّعْلَبِيِّ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، فِي قَوْلِهِ : لا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا إِلا الْمَوَدَّةَ فِي الْقُرْبَى قَالَ : I " مَا كَانَ بَطْنٌ مِنْ بُطُونِ قُرَيْشٍ إِلَّا كَانَ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيهِمْ قَرَابَةٌ قَرِيبَةٌ I " ، فَقَالَ لَهُ : I " قُلْ لَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا إِلَّا أَنْ تَوَدُّونِي عَلَى قَرَابَتِي مِنْكُمْ I " .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَى إِلَّا وَرْقَاءُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَشْعَثُ بْنُ شُعْبَةَ I " .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے ارشاد: ﴿لَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا إِلَّا الْمَوَدَّةَ فِي الْقُرْبَى﴾ کے متعلق فرماتے ہیں: ”قریش کا کوئی ایسا خاندان نہ تھا جس کے ساتھ رسول اللہ ﷺ کی قریبی رشتہ داری نہ ہو“، چنانچہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”(اے نبی!) آپ کہہ دیجیے کہ میں تم سے اس پر کوئی اجر طلب نہیں کرتا سوائے اس کے کہ تم میری قرابت داری کی بنا پر مجھ سے محبت رکھو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبد الاعلیٰ سے صرف ورقاء نے روایت کیا ہے، اور اس کی روایت کے ساتھ اشعث بن شعبہ منفرد ہیں۔“