المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6903
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ السَّلَامِ الْبَيْرُوتِيُّ ، ثَنَا الْيَمَانُ بْنُ سَعِيدٍ الْمِصِّيصِيُّ ، ثَنَا أَشْعَثُ بْنُ شُعْبَةَ ، عَنِ الْمِنْهَالِ بْنِ خَلِيفَةَ ، عَنِ الْأَزْرَقِ بْنِ قَيْسٍ قَالَ : صَلَّى بِنَا أَبُو رِمْثَةَ قَالَ : شَهِدْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى ، ثُمَّ سَلَّمَ عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ يَسَارِهِ ، حَتَّى رَأَيْنَا وَضَحَ خَدَّيْهِ .
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي رِمْثَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَشْعَثُ بْنُ شُعْبَةَ I " .
ترجمہ
ازرق بن قیس رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابو رمثہ رضی اللہ عنہ نے ہمیں نماز پڑھائی اور فرمایا: ”میں رسول اللہ ﷺ کی نماز میں حاضر ہوا، آپ ﷺ نے (نماز کے اختتام پر) اپنے دائیں اور بائیں جانب سلام پھیرا، یہاں تک کہ ہم نے آپ ﷺ کے رخساروں کی سفیدی دیکھ لی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا ابو رمثہ رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور اس کی روایت میں اشعث بن شعبہ رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“