المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6890
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي عَوْنٍ النَّسَائِيُّ ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ الْمَرْوَزِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْحُصَيْنِ ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ أَبِي أُمَيَّةَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : بِحَسْبِ امْرِئٍ مِنَ الشَّرِّ أَنْ يُشَارَ إِلَيْهِ بِالْأَصَابِعِ فِي دِينٍ أَوْ دُنْيَا ، إِلَّا مَنْ عَصَمَ اللهُ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ إِلَّا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْحُصَيْنِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ I " .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”کسی شخص کے شر (میں مبتلا ہونے) کے لیے اتنی بات ہی کافی ہے کہ دین یا دنیا کے معاملات میں (شہرت کی وجہ سے) اس کی طرف انگلیوں سے اشارہ کیا جائے، سوائے اس شخص کے جسے اللہ تعالیٰ نے (فتنہ و فساد سے) محفوظ فرما لیا ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبدالکریم رحمہ اللہ سے صرف عبدالعزیز بن حصین رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اس (کی روایت) کے ساتھ علی بن حجر رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“