المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6882
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الرَّازِيُّ ، ثَنَا زُنَيْجٌ أَبُو غَسَّانَ ، ثَنَا هَارُونُ بْنُ الْمُغِيرَةِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي قَيْسٍ ، عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ عَدِيٍّ ، عَنْ عُمَيْرِ بْنِ سَعِيدٍ ، أَنَّ عَلِيًّا ، جَمَعَ النَّاسَ فِي الرَّحَبَةِ وَأَنَا شَاهِدٌ ، فَقَالَ : أَنْشُدُ اللهَ رَجُلًا سَمِعَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ .
فَقَامَ ثَمَانِيَةَ عَشَرَ رَجُلًا ، فَشَهِدُوا أَنَّهُمْ سَمِعُوا النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ ذَلِكَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ عَدِيٍّ إِلَّا عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ I " .
ترجمہ
عمیر بن سعید رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو رحبہ (کوفہ کے کھلے میدان) میں جمع کیا جبکہ میں وہاں موجود تھا، تو انہوں نے فرمایا: ”میں اللہ کا واسطہ دے کر اس شخص سے (گواہی کا) مطالبہ کرتا ہوں جس نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہو: «مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ» ”جس کا میں مولیٰ ہوں، علی اس کا مولیٰ ہے“۔“
چنانچہ اٹھارہ آدمی کھڑے ہوئے اور انہوں نے گواہی دی کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا تھا۔
اس حدیث کو زبیر بن عدی رحمہ اللہ سے صرف عمرو بن ابی قیس رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔