المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6883
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الرَّازِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ ، ثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ مُحَمَّدُ بْنُ حَيَّانَ ، ثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ ، نَا هُشَيْمٌ ، ثَنَا يَعْلَى بْنُ عَطَاءٍ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ حَدِيدٍ ، عَنْ صَخْرٍ الْغَامِدِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : اللَّهُمَّ بَارِكْ لِأُمَّتِي فِي بُكُورِهَا .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَالِكٍ إِلَّا أَبُو الْأَحْوَصِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ I " .
ترجمہ
سیدنا صخر الغامدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: «اللَّهُمَّ بَارِكْ لِأُمَّتِي فِي بُكُورِهَا» ”اے اللہ! میری امت کے لیے ان کے صبح کے اوقات میں برکت عطا فرما۔“
اس حدیث کو امام مالک رحمہ اللہ سے صرف ابو الاحوص رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ان سے روایت کرنے میں احمد بن منیع رحمہ اللہ منفرد ہیں۔