المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6881
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الرَّازِيُّ ، ثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ ، ثَنَا أَبُو حَفْصٍ الْأَبَّارُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ ، عَنْ عَلِيٍّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ سَرَّهُ أَنْ يُمَدَّ لَهُ فِي عُمُرِهِ وَيُنْسَأَ فِي أَجَلِهِ ، فَلْيَتَّقِ اللهَ وَلْيَصِلْ رَحِمَهُ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَنْصُورٍ إِلَّا أَبُو حَفْصٍ الْأَبَّارُ I " .
ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس شخص کو یہ بات پسند ہو کہ اس کی عمر دراز کر دی جائے اور اس کی موت میں تاخیر کر دی جائے، تو اسے چاہیے کہ اللہ سے ڈرے اور صلہ رحمی کرے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو منصور سے صرف ابو حفص ابار نے روایت کیا ہے۔“