المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6870
وَبِهِ : عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِذَا كَانَ الْعَبْدُ بَيْنَ شُرَكَاءَ ، فَأَعْتَقَهُ أَحَدُهُمْ ، قُوِّمَ عَلَيْهِ بِأَغْلَى الْقِيمَةِ ، فَيَغْرَمُ ثَمَنَهُ ، وَيُعْتَقُ الْعَبْدُ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ إِلَّا الْمُثَنَّى بْنُ الصَّبَّاحِ I " .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب کوئی غلام چند شرکاء کے درمیان مشترک ہو اور ان میں سے کوئی ایک اسے آزاد کر دے، تو اس (آزاد کرنے والے) کے ذمے اس غلام کی سب سے زیادہ قیمت لگائی جائے گی، پھر وہ اس کی قیمت بطور تاوان ادا کرے گا اور غلام آزاد ہو جائے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان دونوں حدیثوں کو عمرو بن شعیب رحمہ اللہ سے مثنیٰ بن صباح رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا۔“