المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَاسِرٍ الْحَذَّاءُ الدِّمَشْقِيُّ الْجُبَيْلِيُّ ، ثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، ثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنْ أَبِي غَنْمٍ الْكَلَاعِيِّ ، عَنْ أَبِي غَسَّانَ الضَّبِّيِّ قَالَ : خَرَجْتُ أَمْشِي مَعَ أَبِي بِظَهْرِ الْحَرَّةِ ، فَلَقِيَنِي أَبُو هُرَيْرَةَ ، فَقَالَ لِي : مَنْ هَذَا ؟ قُلْتُ : أَبِي ، فَقَالَ : لَا تَمْشِ بَيْنَ يَدَيْ أَبِيكَ ، وَلَكِنِ امْشِ خَلْفَهُ أَوْ إِلَى جَنْبِهِ ، وَلَا تَدَعْ أَحَدًا يَحُولُ بَيْنَكَ وَبَيْنَهُ ، وَلَا تَمْشِ فَوْقَ إِجَّارٍ أَبُوكَ تَحْتَهُ ، وَلَا تَأْكُلْ عِرْقًا قَدْ نَظَرَ أَبُوكَ إِلَيْهِ ، لَعَلَّهُ قَدِ اشْتَهَاهُ ، ثُمَّ قَالَ : أَتَعْرِفُ عَبْدَ اللهِ بْنَ خِدَاشٍ ؟ قُلْتُ : لَا . قَالَ : سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : فَخِذُهُ فِي جَهَنَّمَ مِثْلُ أَحَدٍ ، وَضِرْسُهُ مِثْلُ الْبَيْضَاءِ قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ : فَقُلْتُ : وَلِمَ ذَاكَ يَا رَسُولَ اللهِ ؟ فَقَالَ : I " كَانَ عَاقًّا لِوَالِدَيْهِ I " .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي غَسَّانَ الضَّبِّيِّ إِلَّا أَبُو غَنْمٍ الْكَلَاعِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ الْوَلِيدُ .
ابوغسان الضبی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں اپنے والد کے ساتھ «ظہر الحرۃ» کے مقام پر پیدل چلتے ہوئے نکلا تو میری ملاقات سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ہوئی، انہوں نے مجھ سے پوچھا: ”یہ کون ہیں؟“ میں نے عرض کیا: میرے والد ہیں۔ انہوں نے فرمایا: ”اپنے والد کے آگے مت چلو، بلکہ ان کے پیچھے یا ان کے پہلو میں چلو، اور کسی کو اپنے اور ان کے درمیان حائل نہ ہونے دو، اور کسی ایسی چھت کے اوپر نہ چلو جس کے نیچے تمہارے والد ہوں، اور وہ بوٹی مت کھاؤ جس پر تمہارے والد کی نظر پڑ چکی ہو، شاید ان کا اسے کھانے کو جی چاہ رہا ہو۔“ پھر انہوں نے پوچھا: ”کیا تم عبداللہ بن خداش کو جانتے ہو؟“ میں نے کہا: نہیں۔ انہوں نے فرمایا: میں نے نبی ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”جہنم میں اس کی ران احد (پہاڑ) جیسی ہوگی اور اس کی داڑھ بیضاء (پہاڑ) جیسی ہوگی۔“ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ایسا کیوں؟ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”وہ اپنے والدین کا نافرمان تھا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابوغسان الضبی سے صرف ابوغنم الکلاعی نے روایت کیا ہے، اور ولید اسے نقل کرنے میں منفرد ہیں۔“