المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6858
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَاسِرٍ الْحَذَّاءُ ، ثَنَا دُحَيْمٌ ، نَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَلَّامٍ الْخُزَاعِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : أَرْبَعَةٌ يُصْبِحُونَ فِي غَضِبِ اللهِ وَيُمْسُونَ فِي سَخِطَ اللهِ . قُلْتُ : وَمَنْ هُمْ يَا رَسُولَ اللهِ ؟ قَالَ : I " الْمُتَشَبِّهِينَ مِنَ الرِّجَالِ بِالنِّسَاءِ ، وَالْمُتَشَبِّهَاتِ مِنَ النِّسَاءِ بِالرِّجَالِ ، وَالَّذِي يَأْتِي الْبَهِيمَةَ ، وَالَّذِي يَأْتِي الرِّجَالَ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَلَّامٍ الْخُزَاعِيِّ إِلَّا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ I " .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”چار قسم کے لوگ ایسے ہیں جو اللہ کے غضب میں صبح کرتے ہیں اور اللہ کی ناراضی میں شام کرتے ہیں۔“ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! وہ کون لوگ ہیں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”عورتوں کی مشابہت اختیار کرنے والے مرد، مردوں کی مشابہت اختیار کرنے والی عورتیں، وہ جو کسی جانور سے بدفعلی کرے، اور وہ جو مردوں سے بدفعلی کرے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد بن سلام الخزاعی رحمہ اللہ سے صرف ابن ابی فدیک رحمہ اللہ نے ہی روایت کیا ہے۔“