المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6850
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُعَاذٍ ، نَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نَا شَدَّادُ بْنُ سَعِيدٍ ، نَا سَعِيدٌ الْجُرَيْرِيُّ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : يَا مَعْشَرَ شَبَابِ قُرَيْشٍ ، احْفَظُوا فُرُوجَكُمْ ، أَلَا مَنْ حَفِظَ فَرْجَهُ فَلَهُ الْجَنَّةُ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْجُرَيْرِيِّ إِلَّا شَدَّادٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُسْلِمٌ ، وَلَا يُرْوَى عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ I " .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اے قریش کے نوجوانوں کے گروہ! اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرو؛ خبردار، جس نے اپنی شرمگاہ کی حفاظت کی اس کے لیے جنت ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو جریری رحمہ اللہ سے شداد کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اس کی روایت میں مسلم منفرد ہیں، اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے یہ حدیث صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔“