المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُعَاذٍ ، نَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ ، أَنَّ أَصْحَابَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالُوا : يَا رَسُولَ اللهِ ، هَذَا السَّلَامُ عَلَيْكَ قَدْ عَرَفْنَاهُ ، فَكَيْفَ الصَّلَاةُ عَلَيْكَ ؟ قَالَ : قُولُوا : اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ ، وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ ، وَآلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ إِلَّا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ I " .
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ کے صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! آپ پر سلام بھیجنے کا طریقہ تو ہم نے جان لیا ہے، لیکن آپ پر درود کس طرح بھیجیں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم اس طرح کہو: «اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ ، وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ ، وَآلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ» ”اے اللہ! محمد ﷺ اور آلِ محمد ﷺ پر اپنی رحمتیں نازل فرما جس طرح تو نے ابراہیم (علیہ السلام) پر رحمتیں نازل فرمائیں، بے شک تو ہی تعریف کے لائق اور بڑی شان والا ہے۔ اور محمد ﷺ اور آلِ محمد ﷺ پر برکتیں نازل فرما جس طرح تو نے ابراہیم (علیہ السلام) پر برکتیں نازل فرمائیں، بے شک تو ہی تعریف کے لائق اور بڑی شان والا ہے۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قیس بن سعد رحمہ اللہ سے صرف حماد بن سلمہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“