المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6837
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُعَاذٍ الْحَلَبِيُّ ، نَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، نَا يُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : أَمَّا النَّارُ فَيُلْقَى فِيهَا ، فَتَقُولُ : هَلْ مِنْ مَزِيدٍ ؟ حَتَّى يَأْتِيَهَا رَبُّهَا تَبَارَكَ وَتَعَالَى ، فَيَضَعَ قَدَمَهُ عَلَيْهَا فَتُزْوَى ، وَتَقُولُ : قَطٍ قَطٍ ، وَأَمَّا الْجَنَّةُ فَيُنْشِئُ اللهُ لَهَا خَلْقًا كَمَا يَشَاءُ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ إِلَّا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ I " .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”رہی آگ، تو اس میں (جہنمیوں کو) ڈالا جائے گا اور وہ کہتی رہے گی: ﴿هَلْ مِن مَّزِيدٍ﴾ ”کیا کچھ اور بھی ہے؟“، یہاں تک کہ اس کا رب تبارک و تعالیٰ اس کے پاس آئے گا اور اپنا قدم اس پر رکھے گا تو وہ سمٹ جائے گی اور کہے گی: «قَطٍ قَطٍ» ”بس، بس“؛ اور رہی جنت، تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے (نئی) مخلوق پیدا فرمائے گا جیسا وہ چاہے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یونس بن عبید رحمہ اللہ سے صرف حماد بن سلمہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“