المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6836
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُعَاذٍ الْحَلَبِيُّ ، نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ رَجَاءٍ ، قَالَ : نَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، ثَنَا قَيْسُ بْنُ سَعْدٍ ، حَدَّثَنِي عَطَاءُ بْنُ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنْ أُمِّ عُثْمَانَ بِنْتِ خُثَيْمٍ ، عَنْ أُمِّ كُرْزٍ ، أَنَّهَا سَمِعَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُسْأَلُ عَنِ الْعَقِيقَةِ ، فَقَالَ : فِي الْغُلَامِ شَاتَانِ ، وَفِي الْجَارِيَةِ شَاةٌ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ إِلَّا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ I " .
ترجمہ
سیدہ ام کرز رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی ﷺ کو سنا کہ جب آپ ﷺ سے عقیقے کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”لڑکے کی طرف سے دو بکریاں اور لڑکی کی طرف سے ایک بکری ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قیس بن سعد رحمہ اللہ سے صرف جریر بن حازم رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“