❮
❯
حدیث نمبر: 6835
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُعَاذٍ الْحَلَبِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الْعَبْدِيُّ ، نَا هَمَّامٌ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْمَكِّيُّ ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ قَالَ : مَرَّ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ ، فَرَأَى أَصْحَابُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ جَلَدِهِ وَنَشَاطِهِ مَا أَعْجَبَهُمْ ، فَقَالُوا : يَا رَسُولَ اللهِ ، لَوْ كَانَ هَذَا فِي سَبِيلِ اللهِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنْ كَانَ خَرَجَ يَسْعَى عَلَى وَلَدِهِ صِغَارًا فَهُوَ فِي سَبِيلِ اللهِ ، وَإِنْ خَرَجَ يَسْعَى عَلَى أَبَوَيْنِ شَيْخَيْنِ كَبِيرَيْنِ فَهُوَ فِي سَبِيلِ اللهِ ، وَإِنْ كَانَ يَسْعَى عَلَى نَفْسِهِ يُعِفُّهَا فَهُوَ فِي سَبِيلِ اللهِ ، وَإِنْ كَانَ خَرَجَ رِيَاءً وَتَفَاخُرًا فَهُوَ فِي سَبِيلِ الشَّيْطَانِ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْحَكَمِ إِلَّا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ إِسْمَاعِيلَ إِلَّا هَمَّامٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ I " .
ترجمہ

سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: نبی ﷺ کے پاس سے ایک شخص گزرا، تو نبی ﷺ کے صحابہ رضی اللہ عنہم نے اس کی قوت و توانائی اور مستعدی دیکھی جس نے انہیں بے حد متاثر کیا، انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! کاش کہ یہ (محنت و مشقت) اللہ کی راہ میں ہوتی۔“ تب رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اگر وہ اپنے چھوٹے بچوں کی خاطر تگ و دو کرنے نکلا ہے تو وہ اللہ کی راہ میں ہے، اور اگر وہ اپنے نہایت بوڑھے والدین کی خاطر نکلا ہے تو وہ بھی اللہ کی راہ میں ہے، اور اگر وہ اپنی ذات کو (لوگوں سے مانگنے سے) بچانے اور پاکدامن رکھنے کی خاطر کوشاں ہے تو وہ اللہ کی راہ میں ہے، لیکن اگر وہ محض ریاکاری اور فخر و مباہات کے لیے نکلا ہے تو وہ شیطان کی راہ میں ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”حکم سے اس حدیث کو اسماعیل بن مسلم کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور اسماعیل سے اسے صرف ہمام نے روایت کیا ہے، محمد بن کثیر اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں، اور سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 6835
درجۂ حدیث محدثین: رجال الكبير رجال الصحيح
تخریج حدیث «قال الهيثمي: رجال الكبير رجال الصحيح «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 4، ص 325»»
«أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 282، والطبراني فى «الصغير» برقم: 940»