المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6821
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ ، نَا هِشَامٌ ، نَا حَاتِمٌ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَجْلَانَ ، عَنْ حُسَيْنِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : عَلَيْكُمْ بِقِيَامِ اللَّيْلِ ، وَلَوْ رَكْعَةً وَاحِدَةً ، فَخَرَجَ يَوْمًا إِلَى الصُّبْحِ ، فَإِذَا رَجُلٌ يَرْكَعُ ، فَقَالَ : I " هَلْ أَنْتُمْ مُنْتَهُونَ ؟ أَصَلَاتَانِ مَعًا ؟ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ إِلَّا حَاتِمٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ I " .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”تم رات کے قیام کو اپنے اوپر لازم کر لو، خواہ ایک ہی رکعت کیوں نہ ہو“، پھر ایک روز آپ ﷺ صبح کی نماز کے لیے باہر تشریف لائے تو دیکھا کہ ایک شخص (سنت) نماز پڑھ رہا ہے، آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم لوگ باز نہیں آؤ گے؟ کیا دو نمازیں ایک ساتھ ہوں گی؟“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد بن عجلان سے حاتم کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور اسے روایت کرنے میں ہشام بن عمار منفرد ہیں۔“